Showing posts with label Health. Show all posts
Showing posts with label Health. Show all posts

Friday, November 30, 2018

زیادہ پسینہ، بیماری کی علامت

Hyperhidrosis برطانوی محکمہ صحت کے مطابق  
 نامی عارضہ اپنی علامت بہت زیادہ پسینے کے اخراج کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔اس سے پورا جسم یا مخصوص حصے جیسے ہاتھ، ہتھلیاں، پیروں کے تلوے، چہرے، سینے وغیرہ پر بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے جبکہ باقی حصوں پر اس کا اخراج معمول کے مطابق ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ کچھ افراد اس کا شکار کیوں ہوتے ہیں، بس اندازہ ہے کہ مخصوص غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔یہ عارضہ کسی بھی عمر میں اور کسی بھی لمحے لاحق ہوسکتا ہے تاہم

جوانی لوٹا دینے والی دوا!

 سائنسدانوں نے بڑھاپے یا بڑھاپے کی بیماریوں سے بچانے والی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
 اس دوا کے استعمال کے حوالے سے یہ بحث بھی جاری ہے کہ کیا یہ ادھیڑ عمر افراد کو بڑھاپا طاری ہونے سے بچائے گی یا بزرگ حضرات کو دوبارہ جوانی کی طرف بھی لوٹائے گی۔
تحقیق کے مطابق ایزتھرومائسین نامی اینٹی بائیوٹک انسانی جسم میں موجود ناکارہ سیل ختم کر کے نئے صحت مند سیل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برطانوی یونیورسٹی میں کی جانیوالی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ ایزتھرومائسین نامی

Monday, December 1, 2014

ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب


ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کا انسانوں پر پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا ایبولا وائرس کے انسداد کے لئے زیر آزمائش ویکسین کے پہلے مرحلے کے نتائج مثبت آئے ہیں۔محققین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ اِس مہلک وباء کا علاج دریافت کرنے کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ

چائے کا زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت کا باعث


چائے کا زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت اور قبض کا باعث بنتا ہے جبکہ معدے کا السر ہو سکتا ہے۔ حاملہ خواتین کے استعمال پر نومولود بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ایک طبی رپورٹ کے مطابق 70 سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے کینسر کا

Saturday, November 8, 2014

دودھ کتنانقصان دہ؟


Health

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سویڈن میں ایسے مردوں کی اموات کی شرح کافی زیادہ تھی جو روزانہ تین گلاس یا اس سے بھی زیادہ دودھ کا استعمال کیا کرتے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی اپسلا یونیورسٹی کے محققین بیس سال سے 61 ہزار خواتین کا مشاہدہ کر رہے تھے اور سات سال تک انہوں نے 45 ہزار مردوں پر ریسرچ کی۔ اس دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان کی دودھ کی کھپت موت کی بڑھتیہوئی شرح اور ہڈیوں کے اکثر و بیشتر ٹوٹنے کے واقعات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ان مشاہدات کو محققین نے دستاویزی

Monday, November 3, 2014

کینسر و دل کے دورے کا پتہ لگانے والے آلے کی تیاری شروع


گوگل نے کینسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والے آلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔گوگل کے لائف سائنسز شعبے کے سربراہ اینڈریو کونریڈ نے کیلیفورنیا کے شہر لیگونا بیچ میں گوگل کے نئے آلے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا آلے کی تیاری میں نینو ٹیکنالوجی سے

Sunday, November 2, 2014

ایسی کوئی دوا نہیں جو موٹاپا کم کرے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسی کوئی دوا نہیں جو موٹاپے کوکم کردے۔ایسی ادویات انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں اوران کے استعمال سے انسانی صحت پرمضر اثرات مرتب ہوتے ہیں،پاکستان میں 20 فیصدسے زائد افراد موٹاپے کے مرض کا شکار ہیں، عمرکے لحاظ سے وزن کی زیادتی مختلف بیماریوں کی علامات ظاہرکرتی ہے۔
مردوں کی کمر34 انچ اور خواتین کی31انچ سے زائد ہونے پر موٹاپا شمار کیا جاتا ہے، موٹاپا بیماری ہے، موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر

ہیپاٹائٹس کیلئے ایک نئی دوا ایجاد


طبی ماہرین اور سائنس دانوں نے ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کیلئے ایک نئی دوا سوویل ڈی (Sovaldi) ایجاد کر لی ہے جس کے تحت اب مریضوں کا علاج انٹرفیرون انجکشن کی بجائے سوویل ڈی کی گولی سے کیا جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ترقی پذیر ممالک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا علاج انجکشن کی بجائے گولی سے کرنے کی سفارشات بھجوا دیں۔ راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں سوویل ڈی کی گولی استعمال کی جا رہی ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے تاحال انجکشن ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹرز اور اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر دس میں سے ایک شخص ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی اقسام اے، بی، سی، ڈی اور ای میں سے اے اور ای پانی سے پھیلتی ہیں جبکہ بی، سی، ڈی خون، سرجری، دوسرا بلیڈ استعمال کرنے، بازو پر نام لکھوانے، سرنج استعمال کرنے، ناک، کان چھدوانے سے پھیل رہا ہے۔ صوبائی حکومتیں، محکمہ صحت اور

Wednesday, October 2, 2013

شا رک کینسر کے علا ج میں مددگار


ویسے تو شارک مچھلی ایک خطر ناک جا نور ہے جو اکثر انسانو ں کو ہلا ک کر نے کا با عث بن جاتی ہے لیکن حا ل ہی میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے یہی خو نی شا رک کینسر کے علا ج میں مددگار بھی ثا بت ہو سکتی ہے۔بر طا نیہ میں ہو نے والی تحقیق کے مطابق شار کس کا جسم ایسے کیمیکل پیدا کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے جو چھا تی کے کینسر کے علاج میں بے حد معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس تحقیق کے مطا بق شا رکس کے جسم میں کینسر کا وائرس دا خل کر نے کے بعد ان کا جسمانی مدافعتی نظام فورا اس سے بچا ؤ کے لیے ایک خاص کیمیکل تیار کرنا شر وع کر دیتا ہے اور یہی کیمیکل انسانو ں میں بھی کینسر کے لیے علا ج میں استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔ ما ہرین کے مطابق اس تحقیق کے ذریعے چھا تی کے کینسر کے علا ج کو کئی گنا بہتر بنا یا جا سکے گا۔

بھنڈی سے ذہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ


بھنڈی کا نباتاتی نام ایبل موشیوس ہے جبکہ انگریزی میں اسے اوکرا کہتے ہیں۔ بھنڈی کا رنگ عموما سبز ہوتا ہے۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کی عوام کی مرغوب غذا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کھانے سے ذہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ بھنڈی کھانے سے السر (Alsar) اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے انفیکشن (infection) اور گلے کی خرابی بھی بھنڈی کھانے سے دور ہو جاتی ہے۔ بھنڈی وہ واحد سبزی ہے جو اپنے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتی ہے۔ بھنڈی کا ذیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے۔ بھنڈیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے لوگ نہ صرف اس میں موجود نمکیات اور وٹامن سے فائدہ حاسل کرسکتے ہیں بلکہ اس سے وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

آلو ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید


 ایک نئی تحقیق کے مطابق آلو میں نمکیات، روغن، پروٹین اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کئی بیماریوں کے خاتمے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آلو جسم کو طاقت دیتا ہے اور کمزوری دور کرتا ہے۔ ایگزیما کے شکار مریضوں کیلئے بھی آلو کا استعمال نہایت مفید ہے، آنکھوں کے گرد موجود سوجن کو آلو کے قتلوں کی مدد سے ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ اس سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔

Wednesday, September 25, 2013

کھمبیاں ایڈز اور فلو کے علاج میں مددگار

روس کے سائنسدانوں نے کھمبیوں کی کچھ ایسی اقسام تیار کر لی ہیں جو وائرس کش اثرات رکھتی ہیں۔ سائبیرین شہر نووسبرسک کے وائرولوجی اور بائیوٹکنالوجی کے تحقیقی مرکز “ویکٹر” نے بتایا ہے کہ کھمبیوں کی دس اقسام میں ایڈز، فلو اور خسرہ کی وائرس کے خلاف خاصیتیں پائی گئی ہیں۔ ویکٹر کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کچھ خاص قسم کے درختوں پہ اگنے والی کھمبیوں سے ادویات کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔ ان مخصوص کھمبیوں میں زہریلے اثرات بہت کم جبکہ وائرس مخالف اثرات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔

وٹامن بی … فالج سے بچاؤ میں مددگار


بیجنگ… وٹامنز کو انسانی خوراک کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے اورانسانی جسم کو وٹامنز مطلوبہ مقدار میں نا ملنے کا نتیجہ مختلف قسم کی بیماریوں میں سامنے آسکتا ہے اس لئے ان کا استعمال تندرست زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق وٹامن بی کا مسلسل استعمال فالج سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔55 ہزار مریضوں پر کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن بی سے بھرپور اشیا کے استعمال سے فالج جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے سے فالج کے خدشات تقریباً سات فی صد تک کم رہ جاتے ہیں۔