Friday, November 30, 2018

زیادہ پسینہ، بیماری کی علامت

Hyperhidrosis برطانوی محکمہ صحت کے مطابق  
 نامی عارضہ اپنی علامت بہت زیادہ پسینے کے اخراج کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔اس سے پورا جسم یا مخصوص حصے جیسے ہاتھ، ہتھلیاں، پیروں کے تلوے، چہرے، سینے وغیرہ پر بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے جبکہ باقی حصوں پر اس کا اخراج معمول کے مطابق ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ کچھ افراد اس کا شکار کیوں ہوتے ہیں، بس اندازہ ہے کہ مخصوص غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔یہ عارضہ کسی بھی عمر میں اور کسی بھی لمحے لاحق ہوسکتا ہے تاہم
زیادہ تر بالغ افراد اس کے شکار زیادہ ہوتے ہیں، مگر بوڑھے اور بچے بھی اس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ پسینہ جسمانی صحت کے حوالے سے اہم کردار کرتا ہے کیونکہ یہ جسمانی درجہ حرارت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ گرمی میں ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ جذباتی صورتحال میں بھی لوگ پسینہ، پسینہ ہوجاتے ہیں۔ایسے افراد کو کیفین اور زیادہ مرچ مصالحے کا استعمال کم کردینا چاہیے تاکہ اس عارضے میں کمی آسکے جبکہ کھلے کپڑے پہننا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

No comments: