روس کے سائنسدانوں نے کھمبیوں کی کچھ ایسی اقسام تیار کر لی ہیں جو وائرس کش اثرات رکھتی ہیں۔ سائبیرین شہر نووسبرسک کے وائرولوجی اور بائیوٹکنالوجی کے تحقیقی مرکز “ویکٹر” نے بتایا ہے کہ کھمبیوں کی دس اقسام میں ایڈز، فلو اور خسرہ کی وائرس کے خلاف خاصیتیں پائی گئی ہیں۔ ویکٹر کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کچھ خاص قسم کے درختوں پہ اگنے والی کھمبیوں سے ادویات کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔ ان مخصوص کھمبیوں میں زہریلے اثرات بہت کم جبکہ وائرس مخالف اثرات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment