Wednesday, December 12, 2018

آپ کی جیب میں سونے کی کان


اگر ہم یہ کہیں کہ آپ کی جیب میں سونے کی کان ہے تو کیا آپ یقین کریں گے؟دراصل یہ سو فیصد سچی بات ہے۔
صرف موبائل فون ہی نہیں، تمام ایسے الیکٹرانک آلات میں سونے اور چاندی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
کسی کان سے تین سے چار گرام سونا نکالنے کے لیے تقریباً ایک ٹن کچی دھات کو چھاننا پڑتا ہے۔ تاہم موبائل فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ جیسے آلات کے ایک ٹن الیکٹرانک کچرے سے تقریباً 350 گرام سونا نکالا جا سکتا ہے۔
ٹوکیو میں سنہ 2020 میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کی تیاری کے لیے پرانے اور غیر استعمال شدہ آلات سے سونا چاندی نکالا جا رہا ہے۔

ایک سے زائد موبائل فون پر ٹیکس

 چھبیس ہزار کے موبائل فون پر دس ہزار روپے ٹیکس
اسلام آباد ، بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو اب اپنے ذاتی استعمال کے ایک موبائل فون کے علاوہ زائد فون لانے پر ایئرپورٹ پر ہی مزید ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی تشویش کا شکار ہیں جو اپنے اہل خاندان اور عزیز و اقارب کے لیے مہنگے موبائل فون تحفتاً لے کر آتے تھے۔
اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کو ایئرپورٹ پر ’سام سنگ جے سکس‘ موبائل،

Sunday, December 2, 2018

پوری دنیا کیلئے مفت انٹرنیٹ


بیجنگ ، انٹرنیٹ اور وائی فائی کے دور میں دنیا کے ایسے ممالک بھی شامل ہیں جہاں ڈیجیٹل اندھیرا ہے اور وہاں یہ سہولیات موجود نہیں، اس تناظر میں چین کی ایک مشہور کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹر نیٹ فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
چینی کمپنی لنک شیورنیٹ ورک نے کہا ہے کہ وہ 2026ء تک ایک دو نہیں بلکہ 272 سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی

Saturday, December 1, 2018

روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 139 روپے پر بند ہوا جبکہ دوران ٹریڈنگ ڈالر 142 روپے کی سطح پر بھی نظر آیا۔ ڈالرمہنگا ہونے سے ایک روز میں بیرونی قرضے 475 ارب روپے بڑھ گئے۔

Friday, November 30, 2018

بغاوت کا خطرہ، فوجی دستے ریاض طلب

ریاض، ملک بدر کیے گئے شہزادے کی طرف سے ممکنہ بغاوت کے پیش نظر سعودی عرب کے ولی عہد نے ریاض کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بیشتر سعودی فوجوں کو دارالحکومت ریاض میں منتقل کر دیا ہے، اس اقدام کی وجہ باغی شہزادے خالد بن فرحان السعود کی جانب سے لگائی گئی دھمکی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے انہیں اقتدار