Wednesday, December 12, 2018

ایک سے زائد موبائل فون پر ٹیکس

 چھبیس ہزار کے موبائل فون پر دس ہزار روپے ٹیکس
اسلام آباد ، بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو اب اپنے ذاتی استعمال کے ایک موبائل فون کے علاوہ زائد فون لانے پر ایئرپورٹ پر ہی مزید ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی تشویش کا شکار ہیں جو اپنے اہل خاندان اور عزیز و اقارب کے لیے مہنگے موبائل فون تحفتاً لے کر آتے تھے۔
اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کو ایئرپورٹ پر ’سام سنگ جے سکس‘ موبائل،
جس کی قیمت 26 ہزار روپے تھی، ملک میں لانے کے لیے 10 ہزار روپے ٹیکس دینا پڑا۔ اس کے ساتھ ایک فہرست بھی موجود تھی جس میں مختلف موبائل فونز کے ماڈلز کے ساتھ ان کی قیمت کا اندراج تھا اور مختلف ماڈلز کے لیے مختلف ٹیکس وصول کیا جانے کا کہا گیا تھا۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا میں بحث کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پر اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں۔ اضافی فون پر ٹیکس واجب الادا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سالانہ دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس وصول نہیں کریں گے تو ملک کا نظام کیسے چلے گا۔انکا کہنا تھا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38% ٹیکس ہےاس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔ ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔


No comments: