امریکی ریاست نیویارک میں گھریلو مارکیٹ سے چند ڈالر کے عوض خریدا ایک نایاب چینی پیالہ بائیس لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔
chinese cup |
ایک ہزار سال قدیم یہ پیالہ 2007 میں صرف تین ڈالر میں خریدا گیا تھا۔
نیلام گھر سودیبی کا کہنا ہے کہ یہ
پیالہ نیویارک کے ایک خاندان کی بیٹھک میں پڑا رہا اور انہیں اس کی قدر و
قیمت کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔
سودیبی نے پانچ انچ کے اس پیالے کی کی نیلامی سے قبل اس کی اندازاً قیمت زیادہ سے زیادہ تین لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔
تاہم دنیا میں مشرقی فن پاروں اور آرٹ کے مشہور ڈیلر گیسپ ایسکنزی نے اسے اس قیمت سے سات گنا زیادہ رقم کے عوض خریدا۔
نیلام گھر کے مطابق اس پیالے میں چار خریداروں نے دلچسپی ظاہر کی اور آخرِ کار گیسپ اسے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
سودیبی کے مطابق یہ پیالہ چینی ظروف سازی کا شاندار اور انتہائی خوبصورت نمونہ ہے۔
خیال رہے کہ اس قسم کا ایک پیالہ لندن کے برٹش میوزیم میں ساٹھ سال سے زائد عرصے سے موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment